ای سی سی : ادویات 20 فیصد تک مہنگی کرنے کی اجازت ،گندم خریداری کا ہدف مقرر
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے روز ویلٹ ہوٹل دوبارہ کھولنے کی اجازت کے ساتھ 4رکنی کمےٹی قائم کی ہے جو نےوےارک سٹی گورنمنٹ کی طرف سے کی جانے والی پےشکش پر بات چےت کرے گی۔ وزےر خزانہ کی صدارت مےں کمےٹی کا اجلاس ہوا۔ وزارت ہوا بازی نے روز ویلٹ ہوٹل، نیویارک کو دوبارہ کھولنے اور اس سے منسلک چےلنجزکے بارے میں ایک سمری پیش کی اور بتایا کہ پی آئی اے انویسٹمنٹ لمیٹڈ (پی آئی اے-آئی ایل) انتظامیہ کو نیویارک سٹی حکومت کی جانب سے ہوٹل (1,025 کمروں) کو تےن سال تک کو استعمال کرنے کے لئے فی کمرہ 200 ڈالر ےومےہ ادا کرنے کی پےشکش کی ہے۔ ای سی سی نے بحث کے بعد وزارت کی سفارشات کی منظوری دی اور نیویارک سٹی گورنمنٹ اور ہوٹل یونین کے ساتھ مذاکرات کے لیے سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن کی سربراہی میں چار رکنی مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دی۔ ای سی سی نے آر ایچ سی آئی ایل – پی آئی اے کو ہوٹل میں دوبارہ کھولنے کے کام کو شروع کرنے کے لیے پل فنانسنگ کے طور پر دستیاب بیلنس سے 1.145 ملین ڈالر کے فنڈز استعمال کرنے کی بھی اجازت دی۔ وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن نے مہنگائی کے تناظر میں ڈریپ کے پالیسی بورڈ کی سفارشات پر مبنی ادویات کی زیادہ سے زیادہ خوردہ قیمتوں میں اضافے کی سمری پیش کی۔ مارکیٹ میں ادویات کی مسلسل دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے، ای سی سی نے ایک وقتی قےمت بڑھانے کی اجازت دی، مینوفیکچررز اور درآمد کنندگان کو ضروری ادویات کی موجودہ خوردہ قےمت کو کل سی پی آئی کے تحت ستر فی صد کے مساوی بڑھانے کی اجازت دے دی تاہم قےمت پر 14فی صد کا کےپ بھی لاگو کےا ہے، جبکہ دےگر ادوےات کی قےمت مےں سی پی آئی کے ستر فی صد کے مساوی اضافی کی اجازت دی تاہم اس قےمت پر 20فی صد کا کےپ رہے گا۔ مالی سال24 2023-کے لیے اضافہ سمجھا جائے گا اور اگلے مالی سال میں اس زمرے کے تحت کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ ای سی سی نے پالیسی بورڈ کو ہدایت کی کہ کہ وہ جولائی 2023 میں تین ماہ کے بعد صورتحال کا جائزہ لے اور اگر پاکستانی روپے کی قدر بڑھ جاتی ہے تو قیمتوں میں کمی کے حوالے سے اپنی سفارشات وفاقی حکومت کو دیں۔ ای سی سی نے گندم کی خریداری کے اہداف کی بھی منظوری دی۔ سندھ حکومت چار ہزار روپے فی چالیس کلو کے حساب سے ایک ہزار چار سو ملین میٹرک ٹن، پنجاب حکومت تین ہزار نو سو روپے فی چالیس کلو گرام کے حساب سے 3.5 ملین میٹرک ٹن اور بلوچستان حکومت ایک لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدے گی ۔ ای سی سی نے وزارت داخلہ کے حق میں 450 ملین تکنیکی ضمنی گرانٹ کے طور پر آئی سی ٹی پولیس کی ذمہ داریوں اور بھرتی کی تربیت سے متعلق آپریشنل ضروریات کو پورا کرنے کے لیے منظوری دیدی۔
ای سی سی