• news

ڈکٹیٹر آئے تو سو موٹو سورہا ہوتا ہے ، خیبر پی کے میں انتخابات کا نام نہیں لیتے : سپیکر قومی اسمبلی 


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے پی ایف یو جے کی ایف ای سی سے خطاب میں کہا ہے کہ کوئی بھی طاقت صحافیوں کو ان کے حقوق سے محروم نہیں رکھ سکتی۔ حقوق اور قانون سازی کیلئے صحافیوں کے ساتھ کھڑا ہوں۔ پارلیمنٹ کی حیثیت کو ماننا پڑے گا۔ اسے ڈکٹیٹ نہیں کیا جا سکتا۔ سپریم کورٹ سے کوئی گلہ نہیں۔ آئین میں ترمیم کی جا سکتی ہے۔ ڈکٹیٹروں کو آئین میں ترمیم کی اجازت دی گئی۔ جب ڈکٹیٹر آتے ہیں تو سوموٹو نوٹس سو رہا ہوتا ہے۔ پچیس کروڑ عوام کی اجتماعی دانشگاہ پارلیمان کو عزت دینا ہوگی۔ آئین کی پاسداری سب پر لازم ہے۔ 90 دن میں الیکشن کرانے کا کہا گیا جبکہ پارلیمان کو سائیڈ لائن کر دیا گیا ہے۔ پنجاب کے الیکشن کا کہتے ہیں خیبر پی کے انتخابات کا نام نہیں لیتے۔ عمران کہتے ہیں جنرل باجوہ کے کہنے پر اسمبلیاں توڑیں۔ کسی جنرل کے کہنے پر اسمبلی توڑنے کی اجازت کون سا قانون دیتا ہے۔ سوشل میڈیا کو نفرت پھیلانے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔
پرویز اشرف

ای پیپر-دی نیشن