• news

گستاخانہ مواد پھیلنے کی ذمہ دار حکومت ،لبرل فاشسٹوں کو ڈھیل دی:ڈاکٹر حمزہ مصطفائی 


لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اہل سنت پاکستان کے قائم مقام مرکزی ناظم اعلیٰ ڈاکٹر حمزہ مصطفائی نے کہا ہے کہ گستاخانہ مواد پھیلنے کی ذمہ دار حکومت ہے جس نے لبرل فاشسٹوں کو ڈھیل دے رکھی ہے۔نفاذ نظام مصطفی کیلئے حکومت پر دباو ڈالیں گے۔اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں سیکولر ازم کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔سیکولر اور دین بیزار عناصر ملک کے امن سے کھیل رہے ہیں۔ ہماری زندگیاں ناموس رسالت کی امانت ہیں۔جماعت اہل سنت صوفیاءکے ماننے والوں کا نمائندہ پلیٹ فارم ہے۔

ای پیپر-دی نیشن