• news

مواخات، صدقہ و خیرات ، ایثار و قربانی اسلامی عبادات کی روح ہے:علامہ محمد ادریس 


لاہور (خصوصی نامہ نگار) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس نے جامع شیخ الاسلام میں گزشتہ روزکہا کہ مواخات، انفاق فی سبیل اللہ، صدقہ و خیرات اور ایثار و قربانی اسلامی عبادات کی روح ہے۔ اللہ رب العزت جس کو اپنا دوست بنا لیتا ہے اس کا دل اور ظرف وسیع کر دیتا ہے۔ اولیاءاللہ ضرورت مندوں کی مدد اور اپنی صفت سخاوت کی وجہ سے ہزار سال کے بعد بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں اور آج بھی ان کے مزارات ضرورت مندوں کی ضرورت پوری کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن