• news

سیکنڈ پروفیشنل بی ڈی ایس سالانہ امتحانات 2022ءکے نتائج کا اعلان 


لاہور (نیوز رپورٹر)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے گزشتہ روز سیکنڈ پروفیشنل بی ڈی ایس سالانہ امتحانات 2022ءکے نتائج کا اعلان کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 17 الحاق شدہ ڈینٹل کالجوں کے 774 امیدواروں نے امتحان دیا جن میں سے 697 پاس جبکہ 66 فیل قرار پائے۔ کامیابی کی شرح 91.35 فیصد رہی۔ پہلی 2 پوزیشنز لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کی طالبات نے حاصل کیں۔ شانزے اعوان نے 904/1000 نمبر لیکر پہلی اور علشبہ جہانگیر نے 885 نمبرز کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ملتان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ملتان کی مناہل فرقان نے 882 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سپلیمنٹری امتحانات 2 جون سے شروع ہوں گے۔ 

ای پیپر-دی نیشن