مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلنا،سپریم کورٹ اپنا فیصلہ سنائے:راجہ زاہد محمود
لاہور (خصوصی نامہ نگار )پاکستان عوامی تحریک کے نائب صدر راجہ زاہد محمود نے کہا ہے کہ مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلنا،سپریم کورٹ اپنا فیصلہ سنائے۔ اگر آئین 90دن کی بات کرتا ہے تو کیا پارلیمنٹ آئین سے بالاتر ہے؟۔ حکومت الیکشن کروانے میں سنجیدہ ہے نہ مذاکرات کرنے میں۔ حکومت سپریم کورٹ کو آنکھیں دکھانے کی بجائے فنڈز جاری کرے۔ بدعنوانی کی وجہ سے ہی جمہوریت کی گاڑی رکی ہوئی ہے۔ افسوس کی بات ہے کہ آئین کی خالق جماعت بھی آئین کی بالادستی کیلئے گومگو کی کیفیت میں ہے۔ اقتدار کے کھیل نے ملک کو ایک ایسے نازک موڑ پر لا کر کھڑا کر دیا ہے۔جہاں سوائے مایوسی،بے روزگاری اور مہنگائی کے کچھ نظر نہیں آ رہا۔اس عوام دشمن فرسودہ نظام کی وجہ سے اس ملک کے ایوانوں میں کبھی بھی اصل عوامی نمائندے پہنچ ہی نہیں پائے۔ پاکستان عوامی تحریک کی جدوجہداس نظام کو بدلنے کیلئے ہے۔ پاکستان عوامی تحریک نے ظلم و استحصال پر مبنی نظام بدلنے کیلئے بے مثال جدوجہد کی ہے۔ملک کو خوشحالی اور حقیقی جمہوریت کے ٹریک پر لانے کیلئے جدوجہد کرتے رہینگے۔ پنجاب میں انتخابات آئین میں دی گئی مدت کے مطابق ہونا چاہئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاو¿ن میں پاکستان عوامی تحریک کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔