سعودی عرب پاکستان کا مخلص سچا دوست ہے:ڈاکٹر سبیل اکرام
لاہور (نیوز رپورٹر)سیاسی سماجی رہنما ڈاکٹر سبیل اکرام نے کہا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کا مخلص اور سچا دوست ہے جس نے مشکل ترین حالات میں پاکستان کےلئے 2 ارب ڈالر کی فنانسنگ کی ہے جس پر پاکستانی قوم خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کی شکر گزار ہے۔ حرمین الشریفین کے امام بھی پاکستان کی سلامتی کےلئے دعائیں کرتے ہیں جو کہ ان کی پاکستان کے ساتھ بے پایاں محبت کا واضح اظہار ہے۔ تاہم پاکستان کے حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ بیرونی امداد کی بجائے ملک کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کریں۔ اپنی شاہ خرچیاں کم کریں اور خود انحصاری کی پالیساں ترتیب دیں۔