• news

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے شہر میں صفائی نظام کی بہتری کیلئے بڑے فیصلے 


لاہور(خبرنگار) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے شہر میں صفائی نظام کی بہتری کیلئے بڑے فیصلے کر لیے گئے۔ لمبے عرصے سے غیر حاضر ملازمین ایل ڈبلیو ایم سی انتظامیہ کے ریڈار پر آ گئے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کی ہدایات پر سخت مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔لمبے عرصے سے غیر حاضرملازمین کے خلاف شکنجہ تیار کر لیا گیا۔ ایل ڈبلیو ایم سی نے مسلسل غیر حاضری کی بنا پر 122 ملازمین کو سروس سے فارغ کر نے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ 76 پکے ملازمین کو واپس ایم سی ایل جبکہ 46کنٹریکٹ ملازمین کو گھر بھجوا دیا گیا۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا اس حولے سے کہنا ہے کہ لاہور شہر کی صفائی کے معاملے میں لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن