بحیثیت قوم مذہبی،لسانی، طبقاتی تقسیم سے بالا ہو کر ملک کے زخموں پر مرہم رکھنے کی ضرورت ہے:امیر عبدالقدیر اعوان
لاہور(خصوصی نامہ نگار ) بحیثیت مسلمان اور بحیثیت قوم وطن عزیز میں مذہبی،لسانی، طبقاتی تقسیم سے بالا ہو کر اپنے ملک کے زخموں پر مرہم رکھنے کی ضرورت ہے۔ وطن عزیز میں جہاں طبقاتی تقسیم نے ایک تکلیف دہ صورت حال پیدا کی ہوئی ہے وہاں انفرادی حیثیت سے لے کر مجموعی حیثیت تک ہم اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہمارا مقصد ملک کی فلاح اور اپنے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون ہے۔ وطن عزیز کے تمام ادارے ہمارے ادارے ہیں۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا تقریب حلف برداری کے موقع پر دارالعرفان منارہ میں نئے مقرر ہونے والے ذمہ داران سے خطاب کیا۔