• news

خواتین پر پابندیوں کے حوالے سے سلامتی کونسل کی قرارداد مسترد کرتے ہیں: طالبان

کابل (نوائے وقت رپورٹ) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے گزشتہ روز ایک قرارداد منظور کی جس میں طالبان حکام سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ خواتین پر عائد پابندیوں کو فوری واپس لیں۔ طالبان نے قرارداد پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اس مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی دباﺅ کی ناکام پالیسی اب کام نہیں کرے گی۔ طالبان نے اقوام متحدہ کی اس قرارداد کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی دباﺅ کی ناکام پالیسی اب کام نہیں کرے گی۔ طالبان کے ایک سینئر رہنما انس حقانی نے کہا کہ افغانستان دباﺅ کی ناکام پالیسی کو مزید جاری نہیں رکھ سکتا۔ گہری سوجھ بوجھ کے بغیر اٹھائے گئے کسی بھی اقدام سے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو سکیں گے اور یہ ہمیشہ غیرمو¿ثر رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بجائے کونسل افغان طالبان کے عہدیداروں پر عائد سفارتی اور مالیاتی پابندیوں کا خاتمہ کرے جو پوری افغان قوم کو مجموعی طور پر سزا دینے کے مترادف ہے۔
طالبان

ای پیپر-دی نیشن