• news

 72 اے ایس آئیز، 17ہیڈ کانسٹیبلز‘ 4 جونیئر کلرکس کی ترقی


 لاہور(نامہ نگار)سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے پولیس دوست ویژن کے مطابق لاہور پولیس میں افسران اور اہلکاروں کی پروموشن کا عمل تیزی سے جاری ہے۔مربوط پروموشن سسٹم کے تحت آئندہ دنوں میں مزید افسران اور اہلکاروں کو ترقی دی جائےگی۔لاہور پولیس کے مزید 72 اے ایس آئیز، 17ہیڈ کانسٹیبلز اور 4 جونیئر کلرکس کو اگلے عہدوں پر ترقی دےدی گئی۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی چیئرمین شپ میں گزشتہ دنوں پرموشن بورڈ کے اجلاس منعقد ہوئے تھے۔ایس ایس پی آپریشنز صہیب اشرف،ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیر اور ایس ایس پی انوسٹی انوش مسعود چوہدری پروموشن بورڈ میں شامل تھے۔سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت پرموشن بورڈ میں 72 اے ایس آئیز کو سب انسپکٹرز،17ہیڈ کانسٹیبلز کو اے ایس آئی جبکہ 04 جونیئر کلرکس کو سینئر کلرک کے عہدوں پر ترقی کے احکامات جاری کئے۔ترقی پانے والوں میں آپریشنز، انوسٹی گیشن ونگز اور سکیورٹی ڈویژن سمیت لاہور پولیس کے مختلف یونٹس کے افسران و اہلکار شامل ہیں۔بلال صدیق کمیانہ کی چیئرمین شپ میں پروموشن بورڈ کے دوران اے ایس کی ترقی کے83،ہیڈ کانسٹیبلز کی ترقی کے 58 جبکہ جونیئر کلرکس کی ترقی کے 13کیسز زیر غور آئے تھے۔کلیئر قرار دیئے گئے 72 اے ایس آئیز،17 ہیڈ 52 کانسٹیبلز اور 4 جونیئر کلرکس کی اگلے عہدوں پر ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ لاہور پولیس کی مختلف برانچز میں سینئر کلرک کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں کاشف فاروق، اعجاز حسین، محمد افضل اور انصار باری شامل ہیں۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے ترقی پانے والے پولیس اہلکاروں کو مبارکباد دی اور شہریوں کی بھلائی اور خیر کےلئے کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ ملازمین کی ترقیوں کے معاملات تیزی سے طے کئے جا رہے ہیں۔ملازمین کی بروقت پروموشن سے شہریوں کی خدمت اور سروس ڈیلیوری میں مزید بہتری آئےگی۔ بروقت ترقی ہر آفیسر کا بنیادی حق ہے،ترقی ملنے سے افسران اور اہلکاروں کی کارکردگی میں مزید بہتری اور نکھار پیدا ہوگا۔ عہدہ بڑھنے سے ذمہ داریوں میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ترقی پانے والے پولیس افسران بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے شہریوں کےلئے آسانیاں پیدا کریں گے۔پولیس افسران اورجوانوں کو ہدایت کی کہ وہ مزید ترقی کےلئے محکمانہ کورسز باقاعدگی سے مکمل کریں۔ ترقی پانے والے افسران اور اہلکار شہریوں اور سائلین کےساتھ عزت سے پیش آئیں اور انہیں انصاف دیں۔شہریوں کی بھلائی اور خیر کےلئے مزید دلجمعی سے محنت کریں۔ کسی بھی رینک کے ماتحت افسران اور اہلکار محکمانہ اورذاتی مسائل کے حل کےلئے بلاجھجک ان کے دفتر آئیں، وہ ہمہ وقت دستیاب ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن