• news

 موسمیاتی تبدیلیوں سے نبٹنے کیلئے عالمی منصوبہ بندی کی ضرورت ہے:پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ 


لاہور(لیڈی رپورٹر) لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا نے کہا ہے کہ دنیا کوماحولیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے۔ خاص طور پر پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک اس سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں ۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات سے نبٹنے کیلئے عالمی منصوبہ بندی کی ضرورت ہے تاکہ بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کو کم کیا جا سکے اور پاکستان سمیت دنیا کو سیلاب کی تباہی کاریوں سے بچایا جا سکے۔ انہوںنے ان خیالات کااظہار گزشتہ روز ”گلیشیئرز، دریاو¿ں اور سمندر پر موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات“ کے موضوع پر 2 روزہ بین الاقوامی ورکشاپ سے خطاب میں کیا۔

ای پیپر-دی نیشن