آئین ،قانون کی بالا دستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں آئندہ وزیراعظم عمران خان ‘ مسرت چیمہ
لاہور( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ آئین اورقانون کی بالا دستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ، ملک کے آئندہ وزیراعظم عمران خان ہوں گے ، اصلاحات پر مبنی پالیسیوں سے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اسلام آباد پیشی کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ فسطائی حکومت کے جبر کے نظام اور جعلی مقدمات نے تحریک انصاف کی قیادت اور کارکنوں کو کندن بنا دیا ہے ، جس طرح کے مظالم پی ٹی آئی پر کئے گئے ہیں ملک کی تاریخ میں اس کی کوئی مثال موجود نہیں ۔ اپنے ساتھ ہونے والے مظالم کوتو معاف کر سکتے ہیں لیکن آئین کے ساتھ جو کھلواڑ کیا گیا ہے اس کے لئے قانون ضرور اپنا راستہ بنائے گا۔ انہوں نے کہا موجودہ حکمران ٹولہ ملک کو بنانا ریپبلک بنانا چاہتا ہے تاکہ نظام ان کی تابعداری کرے اور کوئی انہیں پوچھ نہ سکے اور یہ جس طرح مرضی ملکی خزانے پر ڈاکے ڈالتے رہے ہیں ۔ ان شا اللہ نظام کوبدلیں گے اورطاقتور کو بھی قانون کے نیچے لائیں گے ۔