پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے :چودھری منیر قمر واہگہ
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے ڈویژنل نائب صدر و پی پی 140 کے امیدوار چودھری منیر قمر واہگہ نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے تقریب میں سابق ضلعی صدر آصف خان، سید ندیم عباس کاظمی ، میاں لیاقت علی ،چودھری لطیف احسن پنوں ، رانا اکرم ناز، کاشف گیلانی ،ڈاکٹر قیصر امین ، سید اطہر عباس شاہ، سید جاوید شاہ، جاوید روپالی والے، چودھری اشفاق انجم، چودھری فہد ورک ، رانا عدنان ،میاںمحموداختر،محمد سلیم شیرا، ارشد کاکا ، مہروز سعود ورک ، ارسلان خالق ورک ، شیخ اعجاز، شیخ وحید ، شیخ وقاص، نذیر احمد ڈوگر، محمد محسن ، شیخ ظہیر احمد، شیخ سعود، شیخ ارشد سمیت تمام ونگز کے عہدیداروں کارکنان ، معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب کا انعقاد ضلعی سینئر نائب صدر چودھری خالق عزیز ورک کی اقامت گاہ پر کیا گیا اس موقع پر گفتگو کرتے امیدوار پی پی 140 چودھری منیر قمر واہگہ نے کہاکہ پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے پیپلز پارٹی جمہوریت پر کوئی آنچ نہیں آنے دے گی، سیاست کے بجائے ریاست کو بچانے کے لئے پیپلز پارٹی سابق صدر آصف علی زرداری اور و بلاول بھٹو کی قیادت میں اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہے۔