چوہدری تنویر احمد سے انعام الحق ڈوگر کی ملاقات‘ ضلعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) مرکزی انجمن کمبوہاں پاکستان کے صدر چوہدری تنویر احمد ڈھوٹ کمبوہ سے سابق امیدوار پی پی 143 و سابق سٹی ناظم سردار انعام الحق ڈوگر نے ملاقات کی اس دوران ضلع شیخوپورہ کی سیاسی صورتحال ،آئندہ عام انتخابات میںتمام سیاسی جماعتوں کا کردار، کارکنان کی طرف سے امیدواران سے وابستہ امیدیں،برادری ازم سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ چودھری تنویر احمد ڈھوٹ کمبوہ نے انعام الحق ڈوگر کے چچا سابق اراکین اسمبلی سردار صفدرالحق چھبہ ڈوگر اورسردار سعید الحق ڈوگر کی حلقہ کے عوام کیلئے خدمات پر انہیں خراج عقیدت بھی پیش کیا ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے چودھری تنویر احمد ڈھوٹ کمبوہ نے کہاکہ کسی بھی انتخابی معرکہ میں برادری ازم کو کسی صورت بھی نظر انداز نہیں کیاجاسکتا ۔