بھکھی: پولےس کا کرےک ڈاو¿ن‘ متعدد ملزم گرفتار‘ بھاری مقدار میں منشیات برآمد
بھکھی(نمائندہ نوائے وقت ) ڈی پی او شیخوپورہ کی ہداےت پر ڈی ایس پی صدر سرکل و ایس ایچ او بھکھی کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں میں متعد د ملزموںکو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی تفصیل کے مطابق پولےس نے اغوا برائے تاوان اقدام قتل ڈکیتی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث خطرناک اشتہاری ملزم غلام قادر کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کے علاوہ دیگر کارروائیوں میں متعدد منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے ایس ایچ او لطیف گجر نے کہا کہ جرائم پر قابو پانا میری ذمہ داری میں شامل ہے۔