دشمن طاقتیں پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتی ہیں: حسن سردار
جوئیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت ) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و پی پی 136 کے کنوینئر میجر حسن سردار نے کہا کہ پاکستان اس وقت ملک دشمن لابیوں کی سازشوں کی زد میں ہے لہذاٰ حکومت کے ہاتھ مضبوط کرنے اور قومی اتحاد و ملی یکجہتی کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے ملک دشمن طاقتیں پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتی ہیں جنہیں ناکام بنانے کیلئے حکومت اور عسکری ادارے ایک بیج پر ہیں اور بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔