شےخوپورہ و نواح مےں مضر صحت گوشت کی فروخت کا دھندا جاری
شیخوپورہ (سلطان حمید راہی ،ڈاکٹر شیخ جمیل اختر ،سیف الرحمن سیفی ) شیخوپورہ شہر اور گردونواح میں بکرے گائے اور مرغی کے مضر صحت گوشت کی فروخت کا دھندا جاری ہے بدبو دار لاغر بیمار جانوروں کا گوشت عوام کو کھلایاجا رہا ہے جبکہ مردہ مرغی کے گوشت کی فروخت اور فاسٹ فوڈ کی دکانوں پر استعمال کے بارے میں بھی انکشاف ہواہے دوسری طرف پنجاب فوڈ اتھارٹی شیخوپورہ نے اس سلسلہ میں آج تک کوئی پیشرفت نہیں کی اور نہ ہی کسی قصاب کیخلاف کوئی کارروائی کی ہے ایک سروے کے مطابق بکرے کے گوشت میں پانی کی ملاوٹ کی جاتی ہے جبکہ گائے کا مضر صحت گوشت عوام کو کھلایاجا رہا ہے جس کی وجہ سے لوگ بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں ۔ شہریوں نے ناقص مضر صحت اور لاغر مرغیوں کا لاغر گوشت فروخت کرنے والے عناصر کیخلاف فوری قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔