قصور: ٹریفک قوانین کی آگاہی کے حوالے سے مہم جاری
قصور(نمائندہ نوائے وقت)ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب فاران بیگ کی ہدایت اور ڈی پی او قصورطارق سندھو،ڈی ایس پی ٹریفک قصور سید ظفر عباس نقوی کی نگرانی میں ٹریفک قوانین کی آگاہی کے حوالے سے مہم جاری اوورچارجنگ پر سخت نگرانی کی جارہی ہے جس پرڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر محمد الیاس نے مختلف اڈوںپرجاکر ٹریفک قوانین کے متعلق ڈرائیورز کو لیکچر دئیے موٹرسائیکل سواروں کو ہیلمٹ، سائیڈ شیشوں، بیک اور فرنٹ لائٹس کے بغیر موٹر سائیکل چلانا ممنوع قرار دیا انہوں نے مزید کہا کہ ہم ٹریفک قوانین پر عمل کر کے اپ قیمتی جانوں کی حفاظت کر سکتے ہیں حادثات میں روزبروز اضافہ ٹریفک قوانین پرعمل نہ کرنے کی وجہ ہے۔ اہل علاقہ نے ایجوکیشن افسر کے اس کام کو سراہا اور نیک تمناو¿ں کا اظہارکیا۔