جھوٹے مقدمہ کا اندارج رانا تنویر کی ایماءپر کیا گیا: عثمان نثار کا الزام
نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت) پیپلزپارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری امیدوار این اے 113 عثمان نثار پنوں اور پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 135 چوہدری لیاقت علی ڈگرا کی سٹی صدر جمشید احمد پنوںحاجی اسلم جاوید گورائیہ ایڈووکیٹ فاروق اسلم مان سمیت کارکنوں کے ہمراہ پریس کانفرنس مےں امیدوار صوبائی اسمبلی لیاقت علی ڈگرا پر جھوٹے مقدمے کے اندراج اور غیرقانونی حوالات میں بندرکھنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اس موقع پر گفتگوکرتے عثمان نثار پنوں نے رانا تنوےر پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جھوٹے مقدمہ کا اندارج وفاقی وزیر تعلیم راناتنویرحسین کی ایماءپر کیاگیاہے ہم ڈرنے والے نہیں ہیں پیپلزپارٹی نے بہت بار جیلیں کاٹی ہیں اس سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوسکتے پولیس اور دیگر ادارے وزیروں مشیروں کے آلہ کار مت بنیں یہ پیپلزپارٹی کی دن بدن بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خائف ہیں سکیورٹی گارڈز رکھنا ہماری مجبوری ہے ہمارے لائسنس شدہ اسلحہ کو چھین کر سکیورٹی گارڈز کے خلاف بھی جھوٹے مقدمات درج کیے گئے ہیں اگر ہمیں کوئی نقصان پہنچاتو راناتنویر زمہ دار ہوگا این اے 113 اور پی پی 135 سے پیپلزپارٹی واضح اکثریت سے کامےابی حاصل کرے گی ۔