• news

 ایس ایچ اوزتھانے میں موجودگی کو یقینی بنائیں:آرپی اوگوجرانوالہ


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) ریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹر حیدر اشرف نے ریجن بھر کے تھانوں کے ایس ایچ او ز کو شام 4 سے 6 بجے تک شہر یوں کی شکایات کو سننے کے لیے تھانوں میں موجود رہنے کے احکامات جاری کردیے ۔سی پی او گوجرانوالہ اور ریجن بھرکے ڈی پی او ز کو ہدایت کی کہ دی گئی ٹائمنگ میں ایس ایچ اوز کی تھانہ میں موجودگی کو یقینی بنائیں۔ صرف غیر معمولی حالات میں ایس ایچ اوز کو چھٹی کی اجازت ہو گی اور اس کی جگہ ایڈیشنل ایس ایچ اوز تھانہ میں موجود رہیں گے۔ آر پی او آفس کنٹرول روم سے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے تمام ایس ایچ اوز کی حاضری کی مانیٹرنگ کی جائے گی جس میں کسی غفلت اور لاپرواہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ریجنل پولیس آفیسرنے ریجن بھر کے ایس ایچ اوز کو سختی سے ہدایت کی کہ تھانہ جات میں آنے والے شہریوں سے انتہائی شائستگی سے پیش آئیں۔

ای پیپر-دی نیشن