حکومتی پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت مضبوط ہو رہی ہے: عارف سندھےلہ
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن)کے ضلعی صدر سابق رکن صوبائی اسمبلی و امیدوار پی پی 140 عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ حکومت ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے حکومت کی مدبرانہ پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت میں استحکام آ رہا ہے، معاشرے میں مثبت رویوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے جو لوگ انارکی اور افراتفری کو فروغ دے رہے ہیںوہ ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں۔