• news

 جرائم پیشہ عناصر کےخلاف پولیس کی کو ششیں قابل ستائش ہیں:سی پی او


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سٹی پولیس آفیسرمحمد ایاز سلیم کی زیر قیادت ایس ایس پی آپریشنز احسن افضل کی زیر نگرانی ضلعی پولیس نے رواں ماہ کے دوران ضلع بھر میں ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف خصوصی کاروائیاں عمل میں لاتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے دو سوپینتالیس ملزمان کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے ایک سو اٹھہتر پسٹل،پچیس عددکلاشنکوف،اکیاون عدد رائفلیں،دو عدد ریوالور اور سینکڑوں زندہ روند برآمد کرلیے۔سماج دشمن عناصر کے خلاف بھر پور کارروائیاں کرنے پر لوگوں کا مقامی پولیس کو زبردست خراج تحسین۔اس موقع پر سٹی پولیس آفیسرمحمد ایاز سلیم نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ضلعی پولیس کی تندہی سے انجام دی جانے والی کو ششیں قابل ستائش ہیں۔ریکارڈ تعداد میں ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کی گرفتاری اور ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ کی برآمدگی قابل تعریف ہے۔سی پی او نے مزید کہا کہ ناجائز اسلحہ سے پاک معاشرے کی تشکیل میں اپنا موثر کردار ادا کرتے رہے گئے۔انہوں نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران کو شاباش دی۔

ای پیپر-دی نیشن