گوجرانوالہ:ڈی سی کالونی الیکشن ایک بارپھر تعطل کا شکار
گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی )ڈی سی کالونی الیکشن ایک بارپھر تعطل کا شکار ، عمر فاروق گوندل کی رٹ درخواست پر ہائیکورٹ نے الیکشن دو ہفتہ کیلئے معطل کرکے فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے۔ قبل ازیں ڈی سی کالونی الیکشن جو 12مارچ کو منعقد ہونے تھے وہ معطل ہوکر 30اپریل کو الیکشن کی تاریخ دی گئی تھی مگر پاسبان گروپ کے رہنما عمر فاروق گوندل کی دائر کر دہ رٹ پٹیشن پر ہائیکورٹ نے پھر فیصلہ دیتے ہو ئے 30اپریل ہونےوالے الیکشن کو دو ہفتے کےلئے معطل کرکے فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے ہیں۔ عمر فاروق گوندل کے مطابق جب تک کوئی حتمی فیصلہ نہ آیا الیکشن نہیں ہونگے۔