نوشہرہ ورکاں:پتنگ باز گرفتار،پتنگیں،ڈور برآمد
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) تھانہ نوشہرہ ورکاں کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر ذوالفقار علی تارڑ نے کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر آصف کو پتنگ بازی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور اس کے قبضہ سے ڈور کا پنا اور پتنگیں برآمد کر ملزم کےخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ڈی ایس پی چوہدری عبدالحمید ورک کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی کرنےوالوں کےساتھ سختی سے نمٹا جائےگا والدین اپنے بچوں کو اس خونی کھیل سے دور رکھیں اور پتنگ بازوں کے خلاف پولیس کی ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دیں۔