• news

فیصل ایوب کوٹکٹ نہ ملنے پرمایوسی ہوئی:شیخ محمد انور،عرفان سہیل


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )رہنماجمعیت شیخ محمد انوراسلم،شیخ عرفان سہیل،شیخ عمران ارشدنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ پی ٹی آئی کی طرف سے شیخ برادری نظر اندازاورفیصل ایوب صدرچیمبرکو پی پی 64کاٹکٹ نہ دیکرسخت مایوس کیا ہے۔اس حلقہ میں شیخ برادری کی اکثریت ہے ویسے بھی فیصل ایوب انتہائی اچھے امیدوارثابت ہو سکتے ہیں مگر پی ٹی آئی نے شیخ برادری کونظر انداز کرکے الیکشن میں سیاسی ماحول کوخراب کردیا ہے۔فیصل ایوب جس طرح چیمبر میں کاروباری لوگوں کے خدمت کر رہے ہیں اسکی بھی کوئی مثال نہیں ملتی،شیخ برادری فیصل ایوب کیساتھ کھڑی ہے۔فیصل ایوب جلد برادری کا اکٹھ کر رہے ہیں جو فیصلہ برادری کرے گی اہم اسکے پابند ہوں گے۔فیصل ایوب شیخ برادری سمیت تمام برادریوں کا پسندیدہ امیدوار ہے ہم انکے ساتھ شانہ بشانہ چلیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن