• news

 رمضان جانے کے بعدلوٹ کھسوٹ کا بازار گرم کرنا لمحہ فکریہ ہے: دا¶د رضوی 


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت رضائے مصطفٰے پاکستان مولانا پیر محمد دا¶د رضوی نے جمعة المبارک کے اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے الوداع ہوتے ہی کئی لوگوں کا مسجد سے رخصت ہو جانا اور لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم کرنا لمحہ فکریہ ہے۔افسوس کہ ان لوگوں نے صیام و قیام کا مقصد تقوی و پرہیزگاری نہیں سمجھا اور اپنی مہینہ بھر کی محنت پل بھر میں ضائع کردی۔اجتماع جمعہ میں کراچی ایکسپریس میں زندہ جل جانے والے مرد و خواتین اور بچوں کے لیے مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن