• news

عمران خان عوام کے حقوق کی جنگ لڑرہے ہیں: طےاب راشد 


شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) تحریک انصاف کے سینئر رہنما ونامزد امیدوار پی پی 140 بیرسٹر چودھری طیاب راشد سندھو ایڈووکیٹ کے ڈیرہ پر 27 ویں یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا اس موقع پر سابق کونسلرز، پارٹی عہدیداران ،کارکنان ،تاجروں ،وکلاءکی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب میں جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار صہیب اسلم سندھو،سابق جنرل سیکرٹری چودھری ذوالقرنین ڈوگر، امجد سعید بلوچ، مرزا سعید بیگ،سیٹھ اکرام،عظمت علی بھٹی، شیخ ظہیر احمد سمیت دیگر بھی موجودتھے چودھری طیاب راشد سندھو نے کہاکہ عمران خان نے کبھی بھی اپنے ملک وقوم کے مفاد کے برعکس کوئی فیصلہ قبول نہیں کیا بلکہ اصولوں پر ڈٹ جانے کاطرز سیاست اپنا یا جو کہ ان کی اصولی سیاست کا واضح ثبوت ہے عمران خان عظیم سیاستدان ہیں جن کے فیصلے ان کی محب الوطنی کے جذبے کے عکاس ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان عوام کے حقوق کی جنگ لڑتے آرہے ہیں جو کہ سچ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرتے اور قوم ان کو وزیر اعظم دیکھنا چاہتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن