• news

ملکی ترقی کےلئے حکومت سرگرم  عمل ہے:حاجی فلک شیر


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پیپلز پارٹی کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری حاجی فلک شیر ایڈووکیٹ نے کہا کہ تحریک انصاف کی عمرانی حکومت جس ایجنڈے کے تحت اقتدارمیں لائی گئی تھی اسے پوراکرنے کےلئے ملکی معیشت تباہ کی گئی اور پاکستان کا وقار بین الاقوامی سطح پر اس سازش کے تحت خراب کیا گیا اگرتحریک انصاف کی عمرانی حکومت مزیداقتدارمیں رہتی توملک کوناقابل تلافی نقصان اٹھاناپڑتا، اپنے ایک بیان میں حاجی فلک شیر نے کہا کہ آج معیشت بحال ہورہی ہے اور ملکی ترقی کےلئے حکومت سرگرم عمل ہے لیکن پی ٹی آئی کی ایک بارپھراپنے غیرملکی ایجنڈے پرگامزن ہوچکی ہے ملکی اداروں کے خلاف اس کی مہم سے قوم باخبرہوچکی ہے اب تحریک انصاف ملک وقوم کے خلاف جوبھی سازش کرے گی اسے کچل دیا جاے گا۔

ای پیپر-دی نیشن