سری لنکا نے گال ٹیسٹ ‘سیریز میں آئرلینڈ کو شکست دےدی
لاہور(سپورٹس ڈیسک)گال ٹیسٹ میں سری لنکا نے آئرلینڈ کو اننگز اور 10 رنز سے شکست دے کر 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز 0-2 سے جیت لی۔ٹیسٹ میچ کے آخری دن آئرش ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 202 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی، میچ میں سری لنکا کے لیفٹ آرم سپنر پربھاتھ جے سوریا نے اپنے کیریئر کے ساتویں ٹیسٹ میں 50 وکٹیں لے کر ویسٹ انڈیز کے سابق سپنر آلف ویلنٹائن کا ریکارڈ توڑ دیا۔ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 50 وکٹیں لینے کا اعزاز آسٹریلیا کے میڈیم پیسر چارلی ٹرنر پاس ہے، جنہوں نے 6 ٹیسٹ میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔سری لنکا کے سپنر پرابھاتھ جے سوریا نے ٹیسٹ کرکٹ کا 71 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔پربھاتھ جے سوریا اب تیز ترین 50 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کرنے والے سپنر بن گئے ہیں۔