• news

پاکستان انڈر19کرکٹ ٹیم کا  بنگلہ دیش میں ٹریننگ سیشن جاری 


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا دوسرے روز بھی ظہور احمد چوہدری سٹیڈیم چٹوگرام میں ٹریننگ سیشن جاری رہا۔پاکستان انڈر 19 کے کھلاڑیوں نے گزشتہ روز کوچز کی زیر نگرانی بیٹنگ، باﺅلنگ اور فیلڈنگ سیشنز میں حصہ لیا۔پاکستان انڈر 19 اور بنگلہ دیش 19 کے مابین سیریز کا آغاز کل 30 اپریل سے چار روزہ میچ سے ہوگا۔پاکستان انڈر 19 ٹیم کی قیادت سعد بیگ کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن