بابر ‘ رضوان نے دکھادیادنیا کے بہترین بیٹرز ہیں:شاہد آفریدی
لاہور ( سپورٹس رپورٹر) سابق کپتان شاہد آفریدی نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ کی جیت کا تجزیہ کرتے ہوئے اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی تعریف کی ہے۔سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر شاہد آفریدی نے لکھا کہ فخر کی سپر اننگز نے جیت کی بنیاد رکھی اور امام الحق نے بھی اچھا ساتھ دیا جبکہ بابر اعظم اور رضوان نے دکھایا کہ کیوں وہ دنیا کے بہترین بیٹرز ہیں۔شاہد آفریدی نے اپنے پیغام میں فاسٹ بولر نسیم شاہ کی بھی خوب تعریف کی۔انہوں نے لکھا کہ نسیم شاہ کی کارکردگی بہت اچھی تھی، اس نے بالکل اسی طرح باﺅلنگ کی جس طرح ایسی پچز پر فاسٹ باﺅلرز کو کرنی چاہیے۔