• news

آج سے لاہور میں بغیر لائسنس گاڑی، موٹر سائیکل چلانے پر 2 ہزار جرمانہ

لاہور (نامہ نگار) سٹی ٹریفک پولیس لاہور آج سے بغیر لائسنس گاڑی موٹر سائیکل چلانے پر دو ہزار روپے جرمانہ کرے گی۔ سی ٹی او لاہور نے بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا ہے۔ لائسنس نہ ہونے پر ڈرائیورز کو 2 ہزار روپے جرمانہ ہو گا۔ سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز کا کہنا تھا کہ لائسنس چیکنگ  کے لئے 17 خصوصی ٹیمیں بھی تعینات کی جائیں گی۔ لاہور میں رجسٹرڈ گاڑی، موٹر سائیکلوں کی تعداد 75 لاکھ کے قریب ہے۔ لاہور میں ڈرائیونگ لائسنس صرف 9 لاکھ کے قریب شہریوں کے پاس ہے، شہریوں کی سہولت اور آسانی کیلئے لائسنسنگ دفاتر کے اوقات بڑھا دیئے گئے ہیں۔ لبرٹی لائسنس سینٹر 24/7 جبکہ مناواں سینٹر اور ارفعہ کریم صبح 08 بجے سے رات 12 بجے تک کھلے ہیں۔ گریٹر اقبال پارک، ڈیفنس سینٹر اور بحریہ ٹاؤن بھی رات 12 بجے تک کھلے ہیں۔ لرنر پرمٹ ہولڈرز گاڑی کے آگے، پیچھے سکرین پر "L" سائن چسپاں کریں۔کمرشل، مال بردار اور پبلک سروس وہیکلز کے ڈرائیورز کے پاس ویلڈ لائسنس ہونا چاہیے۔ حادثات کی بڑی وجہ ڈرائیورز کے پاس ڈرائیونگ لائسنس کا نہ ہونا بھی ہے۔ کریک ڈاؤن سے حادثات میں کمی آئے گی۔

ای پیپر-دی نیشن