عدالتی اصلاحات بل کیس پرسوں سماعت کیلئے مقرر، فریقین کو نوٹس جاری
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے خلاف کیس سماعت کے لیے مقرر ہو گیا۔ چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 8 رکنی بنچ پرسوں 2 مئی کو دن ساڑھے بارہ بجے عدالتی اصلاحات بل کیس کی سماعت کرے گا۔ پارلیمنٹ نے ازخود نوٹس، بنچز کی تشکیل کے چیف جسٹس کے اختیار پر بل پاس کیا تھا۔ صدر کے اعتراضات کے باوجود پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل منظور کیا گیا۔ سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن، پاکستان بار کونسل کو نوٹس جاری کر دیئے۔ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، تحریک انصاف سمیت 9 سیاسی جماعتوں کو بھی نوٹس جاری کر دیئے گئے۔