• news

یوم مزدور: پی ٹی آئی کل لبرٹی سے ناصر باغ تک ریلی نکالے گی

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف نے یوم مزدور کے موقع پر لاہور میں ریلی کے انعقاد کا اعلان کر دیا۔ پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے بتایا کہ چیئرمین عمران خان کی قیادت میں پیر کے روز ریلی نکالی جائے گی۔ پیدل ریلی کا آغاز یکم مئی دوپہر 1 بجے لبرٹی چوک سے ناصر باغ تک کیا جائے گا۔ حماد اظہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے مزدوروں کے عالمی دن پر مہنگائی اور بیروزگاری کے ہاتھوں پسے طبقے کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن