• news

سوڈان سے انخلاء مزید 96 پاکستانی کراچی پہنچ گئے

اسلام آباد( خصوصی رپورٹر ) پاک فضائیہ کا سی 130 طیارہ تیسرے مرحلے میں مزید 96 پاکستانیوں کو لے کراچی پہنچ گیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ٹوئٹر اکائونٹ پرجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پورٹ سوڈان سے96 پاکستانی شہریوں کو جدہ سے کراچی پہنچایا گیا ہے ۔ حکومت پاکستان پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی میں سہولت فراہم کرتی رہے گی۔ اس سے قبل دوسرے مرحلے میں پاک فضائیہ کا طیارہ 111 پاکستانیوں کو لیکر کراچی پہنچا تھا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پہلے مرحلے میں پاک فضائیہ کا طیارہ 149پاکستانیوں کو لے کر کراچی پہنچا تھا۔جس سے تنازع زدہ علاقے سے ایئر لفٹ کئے جانے والے ہم وطنوں کی تعداد 355 ہو گئی ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق یومیہ 2 پروازیں چلا کر پاکستانیوں کو سوڈان لایا جائے گا۔ پی آئی اے‘ سی اے اے‘ اے ایس ایف‘ ایف آئی اے اور اوورسیز پاکستانی فائونڈیشن کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ کراچی ایئرپورٹ پر سوڈان سے آنے والے پاکستانیوں کی مدد کیلئے تعاون کی ہدایت کی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن