بی ڈی ایس سیکنڈ پروفیشنل امتحانات:لاہور میڈیکل کالج کے طلبہ کی پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشنز
لاہور(کامرس رپورٹر)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزنے سیکنڈ پروفیشنل بی ڈی ایس متحانات 2022 کے نتائج کا اعلان کر دیا ۔ لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی طالبات نے بہترین کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میڈیکل کے تینوں(3) شعبوں میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشنز اپنے نام کر لیں۔ مجموعی طور پر بی ڈی ایس میں کامیابی کا تناسب 97% سے زیادہ رہا۔ شانزے اعوان نے 904/1000 نمبر لے کر پہلی اور علشبہ جہانگیر نے 885/1000 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ سیکنڈ پروفیشنل ڈی پی ٹی امتحانات 2022 میں پہلی تینوں پوزیشز لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی طالبات نے حاصل کیں۔ ماہین مظہر نے 767/900 نمبر لے کر پہلی، آسیہ امین نے 763/900 نمبر لے کر دوسری اور جویریہ یونس نے 761/900 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔