مسلم لیگ (ن) کے زیراہتمام لیبر کنونشن آج‘ مریم نواز مہمان خصوصی ہونگی
لاہور (کامرس رپورٹر) یکم مئی کو شکاگو کے شہداءکی یاد میں دنیا بھر کی طرح پاکستان میں مزدوروں کا عالمی دن منایا جائے گا۔ مسلم لیگ ن لیبر ونگ پنجاب نے مسلم لیگ ن سیکرٹریٹ 180 ایچ ماڈل ٹاو¿ن لاہور میں آج ایک بجے عالمی یوم مزدوراں کے حوالہ سے ایک خصوصی لیبر کنونشن منعقد کیا ہے جس میں مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف مہمان خصوصی ہوں گی۔ اس موقع پر مریم نواز شریف کے ساتھ صدر لیبر ونگ پنجاب سید مشتاق حسین شاہ، جنرل سیکرٹری لیبر ونگ چوہدری سجاد احمد ملکانہ، ملک سیف الملوک، خواجہ عمران نذیر علاوہ دیگر قائدین ۔ موجودہ مزدور قوانین کا جائزہ لینے کے علاوہ ان کی فلاح و بہبود اور حقوق کے تحفظ کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھانے اور ان سے اظہار یکجہتی کیلئے خصوصی خطاب کریں گے۔