ایکسپورٹ سیکٹرز کیلئے گیس پر 80 ارب روپے کی سبسڈی ختم
فیصل آباد (این این آئی) وفاقی حکومت نے ایکسپورٹ کے پانچ سیکٹرز کےلئے گیس پر 80 ارب روپے کی سبسڈی ختم کر دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیکسٹائل، سپورٹس، سرجیکل، لیدر اور جیوٹ سیکٹر کو 9 ڈالر پر آر ایل این جی کی سپلائی ختم کردی گئی۔ یکم مئی سے تمام ایکسپورٹس سیکٹرز پر اوگرا کے منظور کردہ ریٹ نافذ ہوں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایکسپورٹس سیکٹرز کو آر ایل این جی پر 4 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافی ادا کرنا ہوں گے۔ وفاقی حکومت نے مو¿قف اپنایا ہے کہ انڈسٹریز کو ریلیف ختم کرکے عوام کو دیا جائے گا۔ دوسری جانب پاکستان ہوزری مینوفیکچررز ایسوسی ایشن سمیت دیگر صنعتی تنظیموں نے گیس کے ریٹس میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ گیس مہنگی ہونے سے انڈسٹری مزید بحران کا شکار ہوگی۔
ایکسپورٹ، گیس