• news

پشاور: خیبر پی کے کے علاقہ میں چترال اور گردونواح میں 3.3 شدت کا زلزلہ 


پشاور (نوائے وقت رپورٹ) صوبہ خیبر پی کے کے علاقے چترال اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کا مرکز چترال سے 5 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پی کے کے علاقے چترال اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.3 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز چترال سے 5 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ

ای پیپر-دی نیشن