بلاول سے ملاقات: علمدار عباس پی ٹی آئی چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل
لاہور (این این آئی) پیپلز پارٹی کے چیئرمین و بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد سابق رکن پنجاب اسمبلی میاں علمدار عباس قریشی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ رکن قومی اسمبلی رضا ربانی کھر کی معیت میں میاں علمدار عباس قریشی نے پی ٹی آئی کو چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ بلاول بھٹو زرداری نے علمدار عباس کو مبارک باد دی۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقلیتی ونگ بلوچستان کے صوبائی صدر جعفر جارج سے ان کے والد جارج پال کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ میڈیا سیل بلاول ہاو¿س کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے تعزیتی پیغام میں کہا کہ جارج پال کی اقلیتوں خصوصاً پاکستان کی مسیحی برادری کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔