• news

ترقی کیلئے سیاسی استحکام ناگزیر‘ مہذب معاشروں میں قانون کی پاسداری ہوتی ہے: رانا ثنائ


فیصل آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاﷲ نے تقریب سے خطاب کرتے کہا ہے کہ پائیدار ترقی کیلئے سیاسی اور معاشی استحکام ناگزیر ہے۔ مہذب معاشروں میں قانون کی حکمرانی اور اقدار کی پاسداری ہوتی ہے۔ آڈیو لیکس نے ثاقب تثار کے کردار کو بے نقاب کر دیا۔ نواز شریف نے دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا۔ رانا ثنا اﷲ نے کہا ہے کہ 2018ءکے انتخابات میں ایک فتنہ ہمارے اوپر مسلط کر دیا گیا۔ ساڑھے چار سال میں کوئی ایک منصوبہ جو عمران خان نے لگایا ہو۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اﷲ نے مزید کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی نااہلی کے باعث دہشت گردی نے دوبارہ سر اٹھا لیا ہے۔
رانا ثنائ

ای پیپر-دی نیشن