روس سے سستے تیل کی خریداری‘ ٹینڈر امریکہ کی مشاورت سے جاری کیا: پاکستانی سفیر
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ روس سے سستے تیل کی خریداری کے معاملے پر پاکستان اور امریکہ کے درمیان کوئی غلط فہمی نہیں، اور پہلی خریداری کا ٹینڈر امریکی حکومت کی مشاورت سے جاری کیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بات واشنگٹن میں قائم تھنک ٹینک ولسن سنٹرز سائوتھ ایشیا انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام‘‘ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کا مستقبل‘‘ کے موضوع پر ہونے والی کانفرنس کے موقع پر ایک سوال کے جواب میں کہی۔ امریکہ نے تجویز پیش کی تھی کہ پاکستان گروپ سات کی طے کردہ قیمتوں سے کم یا زیادہ پر روس سے کوئی بھی چیز خرید سکتا ہے اور پاکستان اس معاہدے کی پابندی کرتا ہے۔