حکومت شجاعت حسین سے غیرمشروط معافی مانگے،چوہدری سرور
اسلام آباد(خبرنگار)سابق گورنرپنجاب اورپاکستان مسلم لیگ کے چیف آرگنائزرچوہدری سرور نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت چوہدری شجاعت حسین سے غیرمشروط معافی مانگے۔ چوہدری سرور نے کہا شہبازشریف اور آصف زرداری، چوہدری شجاعت سے رابطہ کرکے معذرت کریں،حکومتی عہدیداران یقینی بنائے کہ ائندہ ایساکوئی واقعہ رونما نہ ہو۔ چوہدری سرورنے مزید کہا ہیکہ کوئی دوست ہویادشمن ہم کسی کے ساتھ بھی زیادتی پسندنہیں کرتے،بغیروارنٹ پولیس کیسے چوہدری شجاعت کی رہائش میں داخل ہوئی اس کی انکوائری بھی ہونی چاہئے۔