پی آئی اے اور دیگرائیرلائنزکو حج فلائٹ آپریشن مرتب کرنے میں مشکلات
اسلام آباد (این این آئی)وزارت مذہبی امور کی جانب سے تاخیر کے باعث حاجیوں کا کوٹہ فائنل نہ ہوسکا جس کے باعث قومی ائیر لائن (پی آئی اے) اور دیگر ائیرلائنز کو حج کیلئے فلائٹ آپریشن مرتب کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، مہنگائی کے باعث پاکستان میں پہلی بار ایسا ہو رہا ہے کہ حج کوٹہ دستیاب ہے۔