• news

سعودی عرب میں سرحدی اوراقامہ قوانین کی خلاف ورزی پر10 ہزار غیرملکی گرفتار

ریاض  (اے پی پی)سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے 6 دنوں میں سکیورٹی اہلکاروں نے  مختلف علاقوں میں قانون محنت ،اقامہ اورسرحدی قوانین کی خلاف ورزی پر10  ہزار سے زائد غیرملکیوں کوگرفتارکیا ہے۔ سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں   کہا گیا ہے کہ سرحدی قوانین کی خلاف ورزی یاغیرقانونی تارکین کونقل وحمل اورروزگاریا قیام کی سہولت فراہم کرنا قانونی طورپرسنگین جرائم میں شمارکیا جاتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن