• news

حکمران حواس باختہ‘ پرویز الٰہی کے گھر چھاپہ‘ گرفتاریاں قابل مذمت: زبیر ظہیر

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ اور مرکزی جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر نے چوہدری پرویز الہی کے گھر کے مین گیٹ کو بکتر بند گاڑی کی ٹکر سے توڑنے، گھریلو ملازمین اور خواتین پر بدترین تشدد اور ان کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکمران آئندہ انتخابات میں شکست کے خوف سے اپنے ہوش و حواس کھو چکے ہیں اور وہ اپنے تمام سیاسی مخالفین پر بلاجواز جبر و تشدد اور جھوٹے مقدمات قائم کر کے عمران خان کی مقبولیت میں کمی کرنے کی بجائے اس میں اضافہ کرنے کا سبب بن رہے ہیں۔ نااہل اور ظالم حکمران ملک، قوم، سپریم کورٹ، آئین پاکستان کے خلاف جتنی بھی جارحانہ سازشیں اور پلاننگ کر رہی ہیں عوام ان کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ ملک اور قوم کے بہترین مفاد میں ملکی سلامتی اور استحکام کی خاطر ہم پوری طرح آئین پاکستان، نظریہ پاکستان اور چیف جسٹس آف پاکستان کا بھر پور ساتھ دینا لازمی اور ضروری سمجھتے ہیں اور اگر سپریم کورٹ کے خلاف حکومت نے سیاسی غنڈہ گردی بند نہ کی تو عوام کے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ای پیپر-دی نیشن