• news

پشاور: پی ٹی آئی رہنما کا گرڈ سٹیشن پر دھاوا‘ عملہ یرغمال‘ فیڈرز چلوا دیئے

پشاور (نیٹ نیوز) پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن خیبر پی کے اسمبلی فضل الٰہی نے کارکنوں کے ہمراہ رحمان بابا گرڈ سٹیشن پر دھاوا بول دیا اور انڈسٹریل گرڈ سٹیشن پر کئی فیڈرز  کی بجلی زبردستی کھول دی۔ فضل الٰہی نے ویڈیو پیغام کے ذریعے مزید کارکنوں کو بھی گرڈ سٹیشن پہنچے کی ہدایت کی اور کہا کہ واپڈا نے ہمارے حلقے کی بجلی بند کردی ہے، ہم گرڈ سٹیشن آئے اب تمام فیڈرز چل رہے ہیں۔ پیسکو حکام کے مطابق سابق ایم پی اے نے رحمان بابا گرڈ سٹیشن کے بعد پشاور انڈسٹریل گرڈ سٹیشن کا گھیراؤ کر کے عملے کو یرغمال بنایا اور زبردستی فیڈرز چلوا دیے  جس سے بقیہ فیڈرز پر بجلی کی سپلائی متاثرہونے کا خدشہ ہے۔ پیسکو حکام نے بتایا کہ لوڈ منیجمنٹ مقررہ اوقات کے مطابق کی جا رہی ہے۔ پیسکو انتظامیہ نے فضل الٰہی کے خلاف متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج کرنے کیلئے درخواست جمع کرا دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن