بھارت، فیکٹری میں زہریلی گیس کے اخراج سے 9افراد ہلاک ،11زخمی
نئی دہلی (اے پی پی)بھار ت کی شمالی ریاست پنجاب کے شہر لدھیانہ میں ایک فیکٹری کے اندر سے زہریلی گیس کے اخراج کے بعد 9افراد ہلاک جبکہ 11زخمی ہوگئے ہیں ۔چینی خبررسا ں ادارے کے مطابق لدھیانہ مغربی علاقے کے سب ڈویژنل مجسٹریٹ سواتی ٹوانہ نے میڈیا کو بتایا کہ ساہنیوال کے علاقے میں شیرپور چوک کے قریب سوا روڈ پر واقع فیکٹری سے گیس لیک ہونے کا واقعہ رپورٹ ہوا جس میں 9افراد کی موت اور 11زخمی ہوئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی ٹیموں نے ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ مقامی پولیس واقع کی تحقیقات کر رہی ہے۔