• news

بھارت میں اے این آئی اور این ڈی ٹی وی کے ٹوئٹر اکائونٹس معطل

نئی دہلی (اے پی پی)بھارتی نشریاتی ادارے نئی دہلی ٹیلی ویژن(این ڈی ٹی وی)اور خبررساں ادارے ایشین نیوز انٹرنیشنل(اے این آئی) نے کہاہے کہ ان کے مرکزی ٹوئٹر اکائونٹس کوئی وجہ بتائے بغیر بلاک کردیے گئے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ٹویٹر پر این ڈی ٹی وی کے انگریزی سروس کے اکائونٹ @NDTVاور اے این آئی کے اکائونٹ@ANI کی تلاش سے یہ پیغام آتاہے کہ یہ اکائونٹ موجود نہیں ہے۔ کوئی اور اکائونٹ تلاش کرنے کی کوشش کریں۔ان کے دوسرے اکائونٹس کام کرتے نظر آرہے ہیں۔اے این آئی کی ایڈیٹر سمیتا پرکاش نے نیوز ایجنسی کے ٹوئٹر ہینڈل کے بلاک ہونے کا سکرین شاٹ ٹویٹ کیا، جس میں ٹوئٹر کے پیغام میں کہا گیا ہے کہ اکائونٹ پلیٹ فارم پر ہونے کے لیے عمر کے تقاضوں کو پورا نہیں کرتااور اسے ہٹا دیا جائے گا۔این ڈی ٹی وی کے دوسرے اکائونٹ @ndtvindiaنے ٹویٹر کے سی ای او ایلون مسک کے آفیشل ہینڈل کو ٹیگ کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ ان کا مرکزی ٹویٹر ہینڈل بلاک کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ٹویٹ میںمعطل شدہ اکائونٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ کیاگیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن